این اے249 ضمنی انتخاب ، مریم نواز انتخابی مہم کیلئے کراچی جائیں گی

این اے249 ضمنی انتخاب ، مریم نواز انتخابی مہم کیلئے کراچی جائیں گی
لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صحت یابی کے بعد دورہ سندھ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مریم نواز 24 اپریل کو کراچی پہنچیں گی جہاں وہ لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم چلائیں گی۔

ایک نیوز کے مطابق سندھ بھر سے آئے لیگی کارکن ائیر پورٹ پہنچے پر مریم نواز کا استقبال کریں گے۔جہاں سے وہ اندرون سندھ جائیں گی۔مریم نوازمختلف مقامات پر خطاب کریں گی،ان کے سندھ قیام کے دوران مختلف جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

قیام کے دوران لانگ مارچ اور استعفوں پر اپنا موقف عوام کے سامنے پیش کریں گی تاہم پیپلزپارٹی سے اختلافات کے موقع پر مریم نوازکے دورہ سندھ کے کیا نتائج نکلیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن مریم نواز کے اس دورہ کو ن لیگ غیر معمولی اہمیت قرار دے رہی ہے۔