لاہورمیں انٹرنیٹ تاحال معطل ، طلبا کو دشواری کا سامنا

لاہورمیں انٹرنیٹ تاحال معطل ، طلبا کو دشواری کا سامنا
لاہور : شہر میں انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی، ایک سو پچاس مقامات پر سروس معطل ہونے سے کالجز، اور، یونیورسٹیز کے طلبا کو آن لائن کلاسز میں دشواری کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امن وامان برقرار رکھنے کیلئےشہر کےمتعدد مقامات پر انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔جس کے باعث طلبہ وطالبات کو آن لائن کلاسز میں شدید دشواری کاسامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دھرنے اور شوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے کے باعث انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے ۔

انٹر نیٹ سروس یتیم خانہ چوک کے 10کلو میٹر کے اطراف میں معطل ہے جس میں شیرا کوٹ، بابو صابو، بند روڈ ، گلشن راوی، سمن آباد، راج گڑھ، چوبرجی، ساندہ کلاں شامل ہے۔ جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، جیل رود، مال روڈ، داتا دربار، گلبرگ، اور، دیگر علاقوں میںبھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔