شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر 21 اپریل کو دوبارہ سماعت ہوگی

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر 21 اپریل کو دوبارہ سماعت ہوگی
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر ججز کے اختلافی فیصلے کے بعد تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ۔ جو 21 اپریل کو درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ میں اختلاف سامنے آیا تھا جس کے بعد معاملہ چیف جسٹس بھی بھیج دیا گیا تھا ۔جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ضمانت کے معاملے پر 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا ۔ بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں جبکہ بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے ۔ تاہم عدالت 21 اپریل کو شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت کرے گی۔

اس سے قبل لائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرنے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ عدالت نے شہباز شریف کو 50 پچاس لاکھ روپےکے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر سب کچھ قانون کے تحت ڈکلیئر ہو تو کیا اسی قانون کے تحت نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ تحریری فیصلے میں شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نے مسترد کر دی ہے۔ اب فیصلہ ریفری جج کریں گے۔