میں جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا: شاہد خاقان کی اسد قیصر کو دھمکی

میں جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا: شاہد خاقان کی اسد قیصر کو دھمکی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دوران اجلاس جوتا مارنے کی دھمکی دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں ارکان پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی۔ دوران اجلاس اسپیکر اسد قیصر اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے دوران جھڑپ ہوئی، شاہد خاقان عباسی تمام پارلیمانی آداب بھول گئے۔

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو شرم نہیں آتی، میں جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ آپ اپنی حد میں رہیں۔ سابق وزیر اعظم اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکیاں دیتے رہے۔