گھریلو جھگڑا ایک اور جان لے لیا

گھریلو جھگڑا ایک اور جان لے لیا
لاہور: فیصل آبادسےلاہور میں عدالت پیشی پرآئی خاتون کو اس کے سابق شوہر نے قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان طلاق اور بچے کی حوالگی کا کیس چل رہا تھا۔

ایک نیوز کے مطابق لاہورکےعلاقے ٹبی سٹی میں سابقہ خاوند نے گولیاں مار کر خاتوں کو قتل کر دیا،35 سالہ سمیرا بٹ فیصل آباد کی رہائشی تھی جو عدالت میں کیس کےسلسلہ میں لاہور آئی اور اقطاری کے لئے عزیزوں کے گھر جا رہی تھی کہ سابقہ خاوند اعجاز احمد نے تین ساتھیوں سے مل کرسمیرابٹ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پرہی دم توڑ گئی ۔

مقتولہ کے کزن وسیم نے پولیس کو بتایا کہ سمیرا اور اعجاز کی طلاق اور بچوں کی حوالگی کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا جس کی رنجش پراعجاز نےسمیرا بٹ کو قتل کیا ، پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کرا دی۔