لاہور میں میٹر بس اورسپیڈو پر پابندی ختم

لاہور میں میٹر بس اورسپیڈو پر پابندی ختم
لاہور: شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، پنجاب حکومت نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا گیا جس کے مطابق میٹر وبس سروس اور سپیڈو بسیں کل سے چلا دی جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹرانسپورٹ کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی،جس کے بعد شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا ۔ شہریوں کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی تھی دیگر شعبوں کی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا جائے ۔