بابر اعظم ٹی20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے

بابر اعظم ٹی20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے
دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی20 رینکنگ میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس سے قبل وہ تیسرے نمبر پر تھے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 844 ہوگئی ہے، جبکہ آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کا چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے ۔



باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ، افغانستان کے راشد خان دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے آشٹن اگیر تیسرے نمبر پر ہیں ۔ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں ۔

واضح رہے کہ بابراعظم ٹی20کرکٹ میں تیزترین6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے 165 میچز میں 6 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 184 میچز کھیل کر 6 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔ جبکہ بابر اعظم ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں اور کوہلی کو انہوں نے دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔