روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مثبت ردعمل پر میں بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔



وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم سنگ میل طے کرنے پر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔