علی ظفر کا حکومت سے امتحانات کے انعقاد پر نظر ثانی کا مطالبہ

علی ظفر کا حکومت سے امتحانات کے انعقاد پر نظر ثانی کا مطالبہ
لاہور: پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے حکومت سے موجودہ حالات میں امتحانات کے انعقاد پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں تکنیکی پہلوؤں سے مکمل آگہی نہیں رکھتا، لیکن یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت کورونا وائرس کے تناظر میں امتحان لینے کے معاملے پر نظر ثانی کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ طلبہ اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہیں۔



اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اس سال کے امتحانات منسوخ کردیں۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری اور خطرناک لہر کے باوجود ملک بھر میں او لیول کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے امتحانات میں حصہ لینے والے طالب علموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔