پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند

پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند
لاہور:پنجاب کے تمام اضلاع کے سرکاری و نجی سکول عید الفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ تمام اضلاع کے سرکاری و نجی سکول 29 اپریل سے عید الفطر تک بند رہیں گے ،سرکاری و نجی سکول کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔



دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہاکہ 29اپریل سے عیدالفطر تک پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول مکمل طور پر بند رہیں گے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نویں سے بارہویں جماعت تک سکول اور کالج ہفتے میں دو روز کےلیے کھولے گئے تھے۔