شعیب اختر کی "فاسٹ اینڈ فیورس " باؤلنگ کی ویڈیو جاری

شعیب اختر کی
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مایہ ناز فاسٹ باولر شعیب اختر کے تیز ترین بولنگ اٹیک کی یاد تازہ کر دی ، آئی سی سی نے 3 منٹ اور ایک سیکنڈ پر مبنی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’انہیں سنبھالنا تو واقعتاً ایک مشکل کام ہے۔‘یہ بھی لکھا کہ ’شعیب اختر اپنے فاسٹ اینڈ فیورس باؤلنگ اسپیلز کے ساتھ‘ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی شاندار بولنگ کی بدولت لیجنڈری کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رہے ہیں خوشی منا رہے ہیں۔



آئی سی سی کی اس زبردست ویڈیو نے شائقین کرکٹ کو تو خوش کردیا ہے تاہم آئی سی کے ٹوئٹ پر خود شعیب اختر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔