پاکستان میں آئندہ ماہ کورونا ویکسین تیار ی شروع کرنے کا اعلان

پاکستان میں آئندہ ماہ کورونا ویکسین تیار ی شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: قومی ادارہ برائے صحت نے آئندہ ماہ سے پاکستان میں کورونا ویکسین تیار ی شروع کرنے کا اعلان کرنے کا اعلان کر دیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے اورکین سائنو ویکسین کا خام مال بھی مئی کے آغاز میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چینی ماہرین کی معاونت سے این آئی ایچ میں کورونا ویکسین کی تیاری کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان میں تیار ہونے والی کین سائینوسنگل ڈوزکورونا ویکسین مئی کے آخر تک استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔

پاکستان اس کورونا ویکسین کو چینی کمپنی کے تعاون سےتیارکرےگا، جس کے لیے خام مال چینی کمپنی فراہم کرےگی۔ جب کہ کین سائنو بائیو کے ماہرین کی جانب سے قومی ادارہ برائے صحت کے ماہرین کوویکسین بنانے کی تربیت دینے کا عمل بھی جاری ہے۔