44مرتبہ ٹریفک سگنل توڑنے والی گاڑی آخر کار ٹریفک پولیس کے شکنجے میں آگئی

44مرتبہ ٹریفک سگنل توڑنے والی گاڑی آخر کار ٹریفک پولیس کے شکنجے میں آگئی
لاہور: سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 44مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو 21 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

ایک نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف آپریشن شروع کردیا۔سٹی ٹریفک پولیس نے  چوالیس  مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑ لی۔۔گاڑی پر اکیس  ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد ہے اور گاڑی تھانے میں بند کروا دی گئی ۔

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔انہوں نے بتایا کہ مہم میں اب تک بیس ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضے میں لیا گیا ہے۔