ریڈمی کا شاندار گیمنگ فون متعارف

ریڈمی کا شاندار گیمنگ فون متعارف
لاہور: معروف چینی سمارٹ فون کمپنی ریڈمی نے اپنا زشاندار گیمنگ فون متعارف کروا دیا ، "کے 40 گیمنگ ایڈیشن " میں اچھے گیمنگ سمارٹ فون کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق "کے 40 گیمنگ ایڈیشن " میں 120 ہرٹز اسکرین ڈسپلے، 480 ہرٹز سیمپلنگ ریٹ، فزیکل شولڈر ٹریگرز اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو فل چارج پر ایک دن تک آرام سے کام کرسکتی ہے۔ کے 40 گیمنگ ایڈیشن میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ، ڈی سی آئی پی 3 کوریج اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔اس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6، 8 اور 12 جی بی ریم جبکہ 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔گیم کھیلتے وقت فون کو گرم ہونے سے بچانے کیلئے گرافین، گریفائٹ اور ویپر چیمبر کی مدد لی گئی ہے لیکن اس میں کوئی بلٹ ان فین موجود نہیں ہے۔5000ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے، جس سے فون کی بیٹر ی صرف 42 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔


فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔ڈیوائس میں جے بی ایل ٹیونڈ اسٹیریو اسپیکرز موجود ہیں۔اسی طرح ہائی ریزولوشن آدیو اور ڈولبی ایٹموس سپورٹ بھی فون کا حصہ ہے۔ریڈمی کا کے 40 گیمنگ ایڈیشن فون اپریل کے آخر میں صرف چین میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1999 یوآن میں مل سکے گا۔اسی طرح 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2399 یوآن اور 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2699 یوآن میں دستیاب ہوگا۔


ریڈمی کی جانب سے ایک خاص " بروس لی" اسپیشل ایڈیشن بھی پیش کیا جائے گا جس میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔جبکہ " بروس لی" اسپیشل ایڈیشن ماڈل کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا فی الحال کمپنی کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا۔