این اے 249 ضمنی انتخاب ، ن لیگ کے مفتح اسماعیل کو برتری حاصل

این اے 249 ضمنی انتخاب ، ن لیگ کے مفتح اسماعیل کو برتری حاصل
کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل آگے ہیں۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 1130 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی 701 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار مصطفیٰ کمال 700ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس سے قبل این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے مکمل ہوا۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد صرف پولینگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود لوگوں کی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔پولنگ کے روز ضلع کیماڑی میں مکمل اور ضلع غربی کے سب ڈویژن مومن آباد میں عام تعطیل ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 30 لاکھ 39 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 935 اور مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ ایک 656 ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کے مطابق حلقے کے 184 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 92 حساس قرار دیے گئے تھے۔ 2 ہزار پولیس اہلکار اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔حلقہ این اے 249 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی تھی۔