کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک اعلان میں واضح کیا ہے کہ شہر میں ہفتہ اور اتوار کے روز شہر میں تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند رہیں گے۔البتہ صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور اہم سہولیات کھلی رہیں گی جن میں میڈیکل اسٹورز، ویکسینیشن سینٹر، دودھ دہی کی دکانیں ، گوشت، چکن ، پھلوں سبزیوں کی دکانیں اور پیٹرول پمپس شامل ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔
ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔تمام کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔صرف میڈیکل سٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی۔
مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔#Lahore pic.twitter.com/FHfLJ8c5cO— Commissioner Lahore Division (@commissionerlhr) April 30, 2021
کمشنر لاہور نے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں انتظامیہ کے اٹھائے گئے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کریں، کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اس لیے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ یہ مشکل اور کڑا امتحان ہے، کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست ضرور دیں گے۔