سام سنگ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

سام سنگ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
سیئول : مایہ ناز جنوجی کورئین کمپنی سام سنگ نے دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا۔سام سنگ نے اس سہ ماہی میں 7 کروڑ 65 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور مارکیٹ میں اس کے حصص میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ کی فروخت، عالمی سطح پر کی جانے والی موبائل فونز کی مجموعی فروخت کا پانچواں حصہ ہے۔مارکیٹ ریسرچ فرم کینالس نے کہا کہ سام سنگ نے اس سہ ماہی میں 7 کروڑ 65 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور مارکیٹ میں اس کے حصص میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔گلیکسی ایس 21 اسمارٹ فون سیریز کی زیادہ فروخت کی وجہ سے سام سنگ کے منافع میں 66 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ایپل نے جنوری سے مارچ کے دوران 5 کروڑ 24 لاکھ آئی فونز فروخت کیے، جس کے بعد کمپنی مارکیٹ میں 15 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔کینالس کے مطابق چین کی شیاؤمی کارپوریشن بھی فروخت کے حوالے سے موبائل کمپنیوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔سال کی پہلی سہ ماہی میں شیاؤمی کے فونز کی فروخت 62 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 4 کروڑ 90 لاکھ ہوگئی جبکہ اس کی حصص میں بھی 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔