ملک میں کورونا آؤٹ آف کنٹرول، مزید 79 زندگیاں نگل گیا

ملک میں کورونا آؤٹ آف کنٹرول، مزید 79 زندگیاں نگل گیا
اسلام آباد: کورونا وائرس ملک میں مزید 79 افراد کی جان لے گیا ۔ جبکہ 24گھنٹے کے دوران 4 ہزار 213 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا جہا ں مزید پچاس شہری ابدی نیند سو گئےجبکہ 1707 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 تک جا پہنچی، ایکٹو کیسزکی تعداد 87 ہزار953 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 5 ہزار377 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہے، سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64 اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 22 ہزار 620 ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ شفا پانے والون کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا جہا ں مزید پچاس شہری ابدی نیند سو گئےجبکہ 1707 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورمیں 826، ننکانہ 7، قصور 22، شیخوپورہ 26، راولپنڈی 99، اورجہلم میں 3 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔۔رپورٹ کے مطابق اٹک میں 6، چکوال 4، مظفرگڑھ 15، حافظ آباد 12 اور گوجرانوالہ 26 میں کیسز رپورٹ ہوئے ۔ رپورٹ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے باعث مزید 16افراد جاں بحق ہوئے۔۔شہر میں اموات کی کل تعداد 3513 ہو چکی ہے۔