کورونا کے باعث آئی پی ایل ملتوی کر دیا گیا

کورونا کے باعث آئی پی ایل ملتوی کر دیا گیا
ممبئی : بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے باعث انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل ) غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ۔

گزشتہ دو دونوں میں چارکھلاڑیوں اور تین اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آئے ہیں جس کے بعد منتظمین کی جانب سے فوری طورپرآئی پی ایل کے باقی میچز کو روک دیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں اور مقام کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی جانب سے چند روز قبل تک دعویٰ کیا جارہا تھا کہ آئی پی ایل کیلیے تیار کردہ بائیو ببل دنیا کا محفوظ ترین مقام ہے، وہاں پر کورونا کا گھسنا محال ہے۔