گرو رندھاوا بھی سارہ خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

گرو رندھاوا بھی سارہ خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی جاپہنچے ہیں۔معروف گلوکار گرو رندھاوا نے سارہ خان کی تصویر پر کمنٹ کر کے ان کی تعریف کی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کو کون نہیں جانتا، سارہ نے انتہائی کم عرصے میں اپنی منفرد اداکاری سے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو مشہور ڈرامہ بھی دیے، ویسے تو سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے تاہم ان دنوں ڈرامہ ’رقص بسمل‘ کو حاضرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔


اس کے علاوہ سارہ خان سوشل میڈیا کے زریعے بھی مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتی ہیں، ہر روز سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں، کچھ روز قبل سارہ نے اپنی دلہن کے لباس میں تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس کو دیکھ کر مشہور بھارتی گلوکار گورو رندھاوا بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے سارہ خان کی تصویر پر کمنٹس میں خوبصورت لکھا جس پر سارہ خان نے بھارتی گلوکار کو شکریہ بھی ادا کیا۔