پنجاب میں مزید 58 افراد کورونا سے جاں بحق ، 2087 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں مزید 58 افراد کورونا سے جاں بحق ، 2087 نئے کیسز رپورٹ
لاہور: کورونا وائر س پنجاب میں مزید 58 افراد کی جان لے گیا، جبکہ مزید 2087افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، تاہم ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے باعث اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید58فراد کو موت کی نیند سلا دیا۔جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد8741ہوگئی ہے۔ جبکہ صوبے میں 24گھنٹوں  میں2087نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد صوبہ بھر  میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد 3لاکھ 10ہزار616 تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیس کی فہرست پر نظر ڈالیں تو اس میں لاہور907کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہےجبکہ فیصل آباد میں 157 افراد اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔ملتان میں139، راولپنڈی میں116 ، رحیم یار خان میں80 ، سرگودھا میں80 ، میانوالی میں 70، گوجرانوالہ میں59 ، جھنگ میں 44، اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں 43افرادکورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار429تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ41 ہزار636 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں44ہزار838 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔