بدنام زمانہ ملزم گوگی بٹ 5ساتھیوں سمیت گرفتار

بدنام زمانہ ملزم گوگی بٹ 5ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور: سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ناجائز اسلحہ کے الزام میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ اور ا س کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ کو ہنجروال کے علاقے سے 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کو سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے اچھرہ کی حوالات میں بند کر دیا ہے۔

گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی، واضح رہے گوگی بٹ کے گھر پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مارا تھا اور اسے ساتھیوں سمیت نجی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔