ملک میں ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداددولاکھ سے تجاوز

ملک میں ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداددولاکھ سے تجاوز
اسلام آباد:‏این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداددولاکھ سے تجاوز کرگئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں سربراہ این سی او سی نے کہا کہ الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، اس کے علاوہ لوگوں کے رجسٹر کرنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب تک رجسٹر کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی 40 سال یا اس سے زیادہ عمر ہے تو جلد رجسٹر کریں ، اور ساتھ میں حفاظتی اقدامات بھی جاری رکھیں۔



واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کر گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار429تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ41 ہزار636 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں44ہزار838 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔