12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں : محکمہ موسمیات

12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں : محکمہ موسمیات
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم عید سے متعلق حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا ۔

محکمہ موسمیات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔ تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔