پنجاب میں 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن، تمام مارکیٹیں و بازار آج سے بند

پنجاب میں 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن، تمام مارکیٹیں و بازار آج سے بند
لاہور: پنجاب حکومت کے 8 مئی سے لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد ہوگیا۔ لاہور سمیت صوبے کی تمام مارکیٹوں میں شٹر ڈاؤن جبکہ دکانوں کو تالے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت حکومتی اقدامات جاری ہیں، این سی او کی ہدایات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن لگ گیا۔چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔بازاروں میں عید شاپنگ اور کسی قسم کا لین دین نہیں ہوگا،جبکہ سبزی منڈیوں ،کریانہ اور پرچون دکانیں معمول کے مطابق کھلی ہیں،گوشت کی دکانیں ،میڈیکل سٹور اور پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب شہر لاہور میں تمام تجارتی مارکیٹیں بھی بند ہیں ،بڑی مارکیٹوں میں برانڈرتھ روڈ،ہارڈویئر مارکیٹ،سرکلر روڈ،کیمیکل مارکیٹ،اعظم کلاتھ مارکیٹ،شاہ عالم مارکیٹ،موتی بازار،رنگ محل ،صرافہ مارکیٹ،سوہابازار،مصری شاہ لوہا مارکیٹ،بادامی باغ سٹیل مارکیٹ اور گنپت روڈپیپر مارکیٹ سب بند ہیں۔علاوہ ازیں انارکلی بازار بھی کورونا کے پیش نظر مکمل طور پر بند ہے۔