شہباز شریف کو روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے : مریم نواز

شہباز شریف کو روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے : مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف کو برطانیہ جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جعلی حکومت کی طرف سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ائیرپورٹ پر روکنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو روکنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے ؟



واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دوحہ کے راستے برطانیہ جانے کے لئے پرواز نہ کر سکے۔ ائیر پورٹ سے بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد ایف آئی حکام نے آف لوڈ کر دیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ون ٹائم بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ عطاللہُ تارڈ نے حکام کو عدالتی فیصلہ دکھایا اور پڑھ کر بھی سنایا، مگر مریم اورنگزیب اور عطااللہ تارڈ ایف آئی اے حکام کو قائل نہ کرسکے۔ ایف آئی حکام کے روکے جانے کے بعد شہباز شریف کو آف لوڈ کرنے کا فارم آرڈر بھی جاری کر دیا گیا۔