ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ
ؔؔؔاسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ کر لیا ۔

این سی او سی کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع وباءکے پھیلاؤ کی شرح کے پیش نظر کی گئی ہے ، تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر 18 مئی کو نظر ثانی کی جائے گی ۔ اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

دوسری جانب اسدعمر نے کورونا کی دنیا بھر میں جاری صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ بروقت فیصلوں کے باعث ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کو کنٹرول کر لیا گیاہے ، بھارت میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں اور آکسیجن کی قلت ہے جبکہ نیپال جیسے چھوٹے ملک میں بھی کورونا مریضوں کی یومیہ تعداد سات ہزار تک پہنچ گئی ہے ، نیپال میں کورونا کے باعث ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، ایران میں بھی کورونا کیسز میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔