پنجاب بھر میں آج سے 16مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا : عثمان بزدار

پنجاب بھر میں آج سے 16مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا : عثمان بزدار
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں آج سے 16مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا ، باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، شہریوں کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں  انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں ۔ شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسداد کورونا کے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگیاں محفوظ بنائیں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث پنجاب بھر میں آج سے 16مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا،باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے،ماسک پہننے سے شہری کورونا سے محفوظ رہیں گے۔