پاکستان کی زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 1 اننگز اور 147 سے فتح

پاکستان کی زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 1 اننگز اور 147 سے فتح
ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دیے کر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔فالو آن کا شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ شاہین آفریدی اور نعمان علی نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے پاکستان اور زمبابوےکے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے عابد علی کی ڈبل سنچری اور اظہر علی کی سنچری کی بدولت اپنی اننگز 510 رنز پر ڈکلیئر کی۔ اوپنر عابد علی نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013 میں ڈبل سنچری سکور کی تھی۔نعمان علی نے 97، محمد رضوان 21 اور ساجد خان 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔



پاکستان کے 510 کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں حسن علی اور ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کے آگے زیادہ دیر وکٹ پر کھڑی نہ رہ سکی اور پوری ٹیم 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگ 116 رنز سے شکست دی تھی۔