وزیر اعظم کل ٹیلی فون پر عوام کے سوالا ت کے جواب دیں گے

وزیر اعظم کل ٹیلی فون پر عوام کے سوالا ت کے جواب دیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر فون پر عوام سے براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کل دوپہر ڈیرھ بجے عوام کے سوالا ت کے جواب دیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پر آپ کے ساتھ براہِ راست بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔