پنجاب میں کورونا سے مزید 67 اموات ، لاہور میں 47 افراد چل بسے

پنجاب میں کورونا سے مزید 67 اموات ، لاہور میں 47 افراد چل بسے
لاہور: کورونا کی تیسری لہر سے مزید 113 افراد جان کی بازی ہار گئے، 3084 نئے کیسز سامنے آئے ، پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 67 اموات ہوئیں جبکہ مزید 1086 نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار106 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار959 ہے اور 7 لاکھ 66ہزار492 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ۔پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 67 اموات ہوئیں جبکہ مزید 1086 نئے کیس بھی سامنے آئے ہیں۔لاہور میں مزید 47 اموات رپورٹ ہوئیں اور شہر میں سات سو چار نئے کیس سامنے آئے ۔ ملتان میں ایک سو بائیس، راولپنڈی میں اکاسی شہری ، بہاولپور میں اٹھاون، اور، فیصل آباد میں پچپن افراد وباء سے متاثر ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ اور ماسک کا ستعمال لازمی رکھیں ، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔