کرپٹ و نااہل اپوزیشن کا شور ، ڈھونگ و منافقت کے سوا کچھ نہیں: عثمان بزدار

کرپٹ و نااہل اپوزیشن کا شور ، ڈھونگ و منافقت کے سوا کچھ نہیں: عثمان بزدار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپٹ، اور، نااہل اپوزیشن کا شور ڈھونگ، اور، منافقت کے سوا کچھ نہیں۔ ماضی میں کرپٹ افراد کو حکومتی چھتری تلے تحفظ دیا گیا۔

فلسطین سے متعلق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین پر مسلسل حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہیں، طاقت کے نشے میں مدہوش اسرائیل کے ہاتھ معصوم فلسطینی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظالم کا ہاتھ آج نہ روکا گیا تو یہ کل کسی اور کے گریبان تک پہنچے گا- بین الاقوامی برادری کی فلسطین میں آگ اور خون کے کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان ہے، نہتے فلسطینی شہری آزادی سے جینے کا حق رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی ایک المیہ کو جنم دے رہی ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم فلسطینیوں سے مکمل ہمدردی رکھتے ہیں اور یکجہتی کااظہار کرتے ہیں، عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لئے فوری کردار ادا کرے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرپٹ، اور، نااہل اپوزیشن کا شور ڈھونگ، اور، منافقت کے سوا کچھ نہیں۔ ماضی میں کرپٹ افراد کو حکومتی چھتری تلے تحفظ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ شفافیت ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ کرپشن کی نہ ہی کسی کو کرنے کی اجازت دیں گے۔