اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پرسماعت کریں گے۔آئندہ سماعت پر طے ہو گا کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نےاپیل دائر کر رکھی ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کےخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔