کمرہ عدالت کی ویڈیو وائرل کرنے پر ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج

کمرہ عدالت کی ویڈیو وائرل کرنے پر ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج
رحیم یار خان : ٹک ٹاکر خواتین کو کمرہ عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا ، احاطہ عدالت میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قانون حرکت میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے عدالت میں بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر لڑکیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، لڑکیوں کے خلاف مقدمہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے باعث درج کیا گیا۔



ٹک ٹاک ویڈیو جج صاحب کی غیر موجودگی میں بنائی گئی اور کمرہ عدالت میں بنائی گئی ویڈیو سے عدالت کا وقار مجروح ہوا۔ لڑکی تنسیخ نکاح کے مقدمےمیں عدالت آئی تھی۔