لاہور میں گرم ترین دن، درجہ حرارت 45 تک پہنچنے کا امکان

لاہور میں گرم ترین دن، درجہ حرارت 45 تک پہنچنے کا امکان
لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، شہر میں آج رواں سیزن کا گرم ترین دن ہے ، درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں شدید گرمی شروع ہوگئی ، صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، جھلسا دینے والی دھوپ نے ہر کسی کو پریشان کردیا ۔ جبکہ شہر میں آج رواں سیزن کا گرم ترین دن ہے اور ، درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ لاہور میں سورج مزید آگ برسائے گا اور آنے والے دنوں میں گرمی مزید بڑھے گی، اور درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔