صارفین کی مشکل آسان ، واٹس ایپ میں شاندا ر فیچر آگیا

صارفین کی مشکل آسان ، واٹس ایپ میں شاندا ر فیچر آگیا
کیلی فورنیا : دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔اب صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے وائس نوٹ کو سن سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ صارفین پیغامات بھیجنے کے لیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں اور کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز سے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ نئے فیچر میں صارفین اپنی مرضی کے مطابق وائس نوٹ کو جلدی سن سکیں گے کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

صارف کے وائس نوٹ کے آگے اب 1 ایکس، 1.5 ایکس، اور 2 ایکس مینشن ہوگا جس سے آپ جس رفتار میں چاہیں پیغام بھیجنے والے کی آواز سن سکیں گے۔واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

دوسری جانب ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر بھی کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے تصاویر، ویڈیوز سے متعلق زبردست فیچر متعارف کرایا تھا۔ جس میں ویڈیوز اور تصاویر کو بڑے فارمیٹ میں دیکھنا ممکن تھا۔فیچر کا مقصد تصاویر کو کھول کے دیکھنے کے بجائے پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آتی ہے اور تصویر کو کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نیا فیچر واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی ایسے ہی دکھاتا ہے۔