10 ارب درختوں کا ہدف عوامی تعاون سے ہی مکمل ہو گا: وزیر اعظم عمرن خان

10 ارب درختوں کا ہدف عوامی تعاون سے ہی مکمل ہو گا: وزیر اعظم عمرن خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 10 ارب درخت اگانے کا ہدف پورا کرنا ہے اور 10 ارب درخت اگانے کا عمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہو گا۔ ہم نے اپنی نسلوں کو پاک صاف پاکستان دینا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گرین فنانسنگ انوویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملک میں جاری شجرکاری مہم میں حصہ لے۔انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ شہروں میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کریں، صحراؤں کے اندر شجرکاری کرنا بھی ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے 10 ارب درخت اگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور ہمیں یہ ہدف پورا کرنا ہے ۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ارب درخت اگانے کا عمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہو گا۔ ہم نے اپنی نسلوں کو پاک صاف پاکستان دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صحرائی علاقوں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی ہے کیونکہ صحرائی علاقوں میں درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک صاف ماحول آئندہ نسلوں کے لیے ضروری ہے اور خوشی ہے کہ ملک میں شجر کاری مہم سے متعلق آگاہی ہو رہی ہے۔ ماحولیات کے لیے جنگلات ضروری ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی حدت کی بات پر لوگ ہنستے تھے اور غیرسنجیدہ لیتے تھے۔ آسڑیلیا اورامریکی ریاست کیلفورنیا کی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ بائیڈن حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سوچ رہی ہے، دنیا کو اب خیال آنا شروع ہوگیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پرکام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین سے شجرکاری کی ٹیکنیک سیکھ سکتا ہے، شکر ہے کہ لوگوں میں شجرکاری کرنے کی آگاہی آگئی ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کافی متاثر ہوا ہے۔