فیس بک پر پی ایس ایل میچز دکھانے کا معاہدہ طے

فیس بک پر پی ایس ایل میچز دکھانے کا معاہدہ طے
لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے بقیہ میچز اب سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر براہ راست دیکھے جا سکیں گے ۔ پی سی بی نے فیس بک کیساتھ براڈ کاسٹ معاہدے کا اعلان کر دیا۔

ایک نیوز کے مطابق9 جون بروز بدھ سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہونگے۔



یہ تمام میچزپیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کئے جائینگے ۔ فیس بک کے ساتھ شراکت داری سے پی سی بی کیلئے آمدن کے نئے ذرائع بھی پیدا ہوں گے ۔

پیڈ آن لائن ایونٹس کے تحت میچز کی براہ راست نشر یات سے پی سی بی کو میچز مونیٹائز کرنیکا موقع ملے گا۔ ناظرین کو میچز کی براہ راست نشریات دیکھنے کیلئے یک وقتی سائن اپ عمل سے گزرنا ہوگا، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت میچز دیکھ سکیں گے ۔