فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی مُنّی 13 برس کی ہوگئی

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی مُنّی 13 برس کی ہوگئی
ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی مقبول ترین فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مُنّی کا کردار ادا کرنے والی چائلد فلم اسٹار ہرشالی ملہوترا 13 برس کی ہوگئی ہیں۔

ہرشالی ملہوترا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ’بجرنگی بھائی جان‘کی مُنّی نے گھر میں ہی اپنے اہلخانہ کے ساتھ اپنی 13ویں سالگرہ منائی۔




واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’بجرنگی بھائی جان‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے ساتھ چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی شامل تھے۔