انتظار کی گھڑیاں ختم ، پی ایس ایل 6کا میلہ دوبارہ سج گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم ، پی ایس ایل 6کا میلہ دوبارہ سج گیا
ابوظہبی : انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل کا میلا دوبارہ سج گیا۔ آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے، میچ ابوظبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز پی ایس ایل فائیو کی فاتح ہے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کل ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جانے ہیں، کرونا کے باعث ملتوی ہونے سے قبل لیگ کے کراچی میں 14 میچز کھیلے گئے تھے، کراچی کنگز،پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5، پانچ میچز کھیلے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے 4، چار میچز کھیلے۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پانچ میچز کھیل کر 6 پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرزچوتھے، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔


خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز رواں سال مارچ میں اس وقت مؤخر کر دیئے گئے تھے جب کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف میں کرونا کے کیسز سامنے آئے تھے اور لیگ کو دوبارہ ملک کے اندر شروع کرنے کی کوششوں کو وبا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔