خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، عوام لازمی ویکسین لگوائیں: اسد عمر

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ، ابھی بھی3ہزار کے قریب لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ لازمی ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا جائے۔ جتنی تیزی سے ویکسین لگے گی اتنی جلدی پابندیاں ختم ہوں گی۔

وفاقی وزیراسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں بتایا کہ حکومت نے عوام کو ایک کروڑ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا تاہم رواںسال کے آخر تک سات کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ تین لاکھ کے قریب افراد کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ عوام لازمی اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ابھی بھی3ہزار کے قریب لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حکومت کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ وبا کیخلاف مل کر لڑا جا سکے۔جتنی تیزی سے ویکسین لگے گی اتنی جلدی پابندیاں ختم ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت18سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں