لاہور میں کورونا کے بعد ڈینگی نے سر اٹھا لیا

لاہور میں کورونا کے بعد ڈینگی نے سر اٹھا لیا
لاہور میں کورونا کے ساتھ ڈینگی وائرس بھی سر اٹھانے لگا، شہر میں ڈینگی کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔ ڈینگی کیسز کی ٹوٹل تعداد 17 ہو گئی ہے۔

ایک نیوز کے مطابق زندہ دلان لاہور میں جان لیوا وائرس ڈینگی نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔شہر میں ڈینگی کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔ ڈینگی کیسز کی ٹوٹل تعداد 17 ہو گئی ہے۔ وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد سترہ تک پہنچ گئی جبکہ یکم جنوری سے اب تک سات ہزار تین سو چوہترمشتبہ کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات شروع کر دیے جس کے تحت تمام اضلاع میں ڈینگی وارڈز اور ڈینگی آئی سی یو فعال کردیے گئے ہیں اور انسداد ڈینگی مہم کے لیے صوبے میں فوری طور پر 10929 ہیلتھ ورکرز کو عارضی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مگر ڈینگی ٹیمیں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں مصروف ہونے باعث سرویلنس کا عمل سست روی کا شکار ہے۔