پی ایس ایل 6 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

ابو ظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوسرے مرحلے میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے گرم موسم میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ گرما گرم میچ جاری ہیں، آج ایونٹ میں دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ شام 6 بجے شروع ہوگا جو کہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔ جبکہ پی ایس ایل کا آج کا دوسرا میچ رات 11 بجے شروع ہوگا جس میں لاہور قلندر کو پشاور زلمی آمنے سامنے آئیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

لاہور قلندرز کو اننگز کے آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ قلندرز کے بلے باز راشد خان نے دباؤ میں آئے بغیر بہترین بلے بازی کی اور ٹیم کو میچ میں فتح دلا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں