پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری
لاہور:" پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ، پہلی اور دوسری جماعت کے بچے زبانی، تیسری سے آٹھویں جماعت کے بچے تحریری امتحان دیں گے،81 لاکھ بچوں کا امتحان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیک نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے، پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں کا زبانی امتحان ہوگا،تیسری سے آٹھویں جماعت کے بچوں سے تحریری امتحان لیا جائیگا،18 اور 19 جون کو انگریزی کا پیپر لیا جائے گا، 21 اور 22 جون کو اردو کا پیپر ہوگا۔

23 اور 24 جون کو ریاضی، 25 اور 26 جون کو اسلامیات کا پیپر لیا جائے گا۔28 اور 29 جون کو سائنس، 30 جون کو معاشرتی علوم،عربی ،زراعت اور کمپیوٹر کا امتحان ہوگا۔ جبکہ نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔