پی ایس ایل 6:لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 6:لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10رنز سے شکست دیدی
ابو ظبی: پی ایس ایل 6کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 171 رنز ٹارگٹ دیا تھا جسے پشاور زلمی حاصل نہ کر پائے۔

پی ایس ایل سکس کے سترہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پشاور زلمی 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 73 رنز ہی بناسکے۔میچ کے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے راشد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 شکار کیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 73 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عمید آصف 23 رنز بناسکے۔



ابتدا میں شدید مشکلات کے باوجود لاہور نے شاندار کم بیک کیا۔ قلندرز کے چار بلے باز 50 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹم ڈیوڈ اور بین ڈنک نے 81 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹم ڈیوڈ نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی۔ بین ڈنک 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے فیبین ایلن نے 2، وہاب ریاض، محمد عرفان، عمید آصف اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس قبل پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔ کراچی کی ٹیم 177 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بنا سکی۔ بابر اعظم کی 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔ ملتان سلطانز کے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔