صوبائی وزیر تعلیم کا سکول بند کرنے کاعندیہ

صوبائی وزیر تعلیم کا سکول بند کرنے کاعندیہ
لاہور:  صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے دوہفتوں بعد سکول بند کرنے کاعندیہ دے دیا، انہوں نے کہاکہ بچوں کو امتحان دے لینے دیں بچوں کے امتحان کے بعد سکول بند کردیں گے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ بچے ایک سال سے چھٹیاں منا رہے ہیں ، امتحانات مکمل ہوجائیں، دو ہفتے بعدسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دے دیں گے۔ ،انہوں نے کہا کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، سکولوں میں امتحانات 18 سے 30 جون تک جاری رہے گے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ ماضی میں اساتذہ کو تعلیم کے علاوہ ہر مسئلے پر الجھایا گیا تھا ہم اساتذہ کے لئے اہم اقدامات کرنے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا تمام ریکارڈ آن لائن کردیا گیا ہے،پورٹل کے ذریعے اساتذہ کے تقرر تبادلے میرٹ پر ہورہے ہیں، اساتذہ کے ٹرانسفر کے لئے اربوں روپے رشوت کی مد میں دیئے جاتے تھے مگر ہم نے ٹرانسفرپورٹل کے باعث رشوت کا خاتمہ کیاا ورای ٹرانسفر سے 70ہزار اساتذہ کی ٹرانسفر کی گئیں ہیں، اساتذہ کی چھٹیوں کو بھی آن لائن کردیا گیا ہے ا ب فون کے ذریعے چھٹیوں کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے لئے ای ریٹائرمنٹ کے نام سے ایپ متعارف کرارہے ہیں، انہیں ریٹائرمنٹ کے لئے بڑا ایشوہوتا تھا، بہت سے پیپرز پر سائن کرنا پڑتے تھے،ایک ہفتے میں ریٹائر استاد کو پیسے اکاونٹ میں ٹرانسفار ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے اساتذہ کی پروموشن کے لئے پیسے کھلائے جاتے تھےمگر اب اس کے لئے اے سی ار لینی ہوگئی،جو کام نہیں کرے گا ا س کا نام سامنے آجائے گا، اس ضمن میں تین لاکھ 88ہزار میں سے تین لاکھ 78اساتذہ کی پروفائلنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ تعلیمی معیار جانچنے کے لئے والدین کے لئے ایک ایپ بنانے جارہے ہیں،رواں سال 10لاکھ بچوں کی انرولمنٹ کا ٹارگٹ تھا، سات لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔