وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل2021-22 منظور کرلیا

وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل2021-22 منظور کرلیا
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 2021-22 منظور کرلیا، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔انٹرنیٹ پر ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انٹرنیٹ اب بنیادی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ احساس پروگرام کےبجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، بجلی اورخوراک کے شعبے میں سبسڈی بڑھائی جارہی ہے، کامیاب جوان پروگرام اور ہاوسنگ منصوبوں کے لیے گرانٹس بڑھائی جارہی ہیںکابینہ نے انٹرنیٹ پر ٹیکس کی تجویز مسترد کر دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انٹرنیٹ اب بنیادی ضرورت ہے۔

کابینہ اجلاس میں اہم حکومتی اتحادی شریک نہ ہوئے، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کابینہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے، وزیراعظم نے طارق بشیر چیمہ کے اجلاس میں نہ آنے کی وجوہات بھی پوچھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس بل اور بجٹ تجاویز پیش کی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے موبائل فونز پر ٹیکسز لگانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کی باضابطہ منظوری کے بعد اب بجٹ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔