پاکستانی اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے

پاکستانی اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے
اسلام آباد: پاکستانی اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے، صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں کو جج کی اجازت ہوگی، سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج پالیسی 2021 کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی، سعودی شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ حج کیلئے آنے والے افراد کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیاہے۔ 18 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی ابھرتی ہوئی نئی اقسام کو دیکھتے ہوئے حجاج کی تعداد کو محدود کیا گیا ہے۔حج کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہےکہ وہ کسی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہوں۔اس کے علاوہ حج کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 60 سال رکھی گئی ہے اور حج کرنے کے خواہش مند افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونا ضروری ہے۔