واٹس ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی تیاریاں

واٹس ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی تیاریاں
سان فرانسسکو: سمارٹ فون کے سب سے مشہور ترین میسنجر واٹس ایپ نے ڈیزائن میں تبدیلی پر کام شروع کردیا۔اس تبدیلی کو ’یو آئی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کمپنی نے آزمائشی طور پر فی الحال یہ سہولت بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو دی ہے۔ اس تبدیلی کو ’یو آئی‘ کا نام دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آزمائشی تجربے میں کامیابی کے بعد تمام صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔ اس سے متعلق زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آسکیں لیکن ڈبلیو اے بیٹا انفو نے ایک تصویر جاری کی ہے۔



اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈیزائن کی تبدیلی کے بعد صارفین آرکائیو میں موجود تصاویر، ویڈیوز یا پیغامات کو ڈیلیٹ کریں گے تو ان کے سامنے خالی چیٹ ونڈو ظاہر ہوتی رہے گی۔

خیال رہے کہ کمپنی کیجانب سے استعمال کنندہ گان کے اعتماد کو برقرار رکھنے اور صارفین کو متاثر کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔