پٹرول4روپے 20 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

پٹرول4روپے 20 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز
اسلام آباد: وفاقی بجٹ آتے ہی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی۔

ایک نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پٹرول 4 روپے 20 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم پاکستان عمران خان دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہو گا۔